20 اگست، 2007، 9:52 PM

ایران اور آئی اے ای اے

ایران اور آئي اے ای اے کے درمیان تہران میں مذاکرات شروع

ایران اور آئي اے ای اے کے درمیان تہران میں مذاکرات شروع

ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ایٹمی مسئلے پر مذاکرات کا تیسرا دور آج تہران میں شروع ہوا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات میں ایرانی وفد کی سربراہی جواد وعیدی اور آئي اے ای اے کے وفد کی سربراہی اولی ہائنونن کررہے ہیں دو روز تک جاری رہنے والے ان مذاکرات میں ایران کے باقی ماندہ ایٹمی مسائل کا جائزہ لیا جائے گا ایران کے مذاکراتی وفد کے سربراہ جواد وعیدی نے کہا ہے کہ ایران اور آئی اے ای اے کے حکام نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ ساٹھ روز کے دوران ایران کے باقی ماندہ ایٹمی مسائل کو حل کرنے کا طریقہ کار پیش کیا جائےگا اور مغربی فریق نے بھی یہ بات قبول کرلی ہے یاد رہے کہ ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور گیارہ جولائی کو تہران میں اور دوسرا دور چوبیس جولائي کو ویانا میں برقرار ہوا تھا

 

News ID 538170

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha